Saturday, 30 November 2024


جرمانے کے عوض جڑواں ضمانتیں منظور

 

ایمز ٹی وی(کراچی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس کی سماعت کی اور کیس میں نامزد مرکزی ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

عدالت نے وسیم اختر اور عبدالقادر پٹیل کو پانچ لاکھ روپے فی کس مچلکے کے عوض ضمانت دی اور دونوں شخصیات کو اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں وسیم اختر ‘ عبدالقادر پٹیل ‘ انیس قائم خانی اور ڈاکٹر عاصم کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اورعثمان معظم کی ضمانت منظور کی تھی۔

اسی کیس کی ایک سماعت رواں ماں کی چھ تاریخ کو ہوئی تھی جس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم، انیس قائم خانی، روف صدیقی، وسیم اختر، قادر پٹیل اور عثمان معظم پیش ہوئے،عدالت کی جانب سے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم عدالت میں تمام ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا جس پرعدالت نےآج تمام گواہوں کو طلب کیا تھا۔

 
 

 

Share this article

Leave a comment