Friday, 29 November 2024


دبنگ خان بالی ووڈ میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے بے چین

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سلمان خان بالی ووڈ میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے بے چین ہیں لیکن اس بار وہ اپنی اداکاری سے نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے تہلکہ مچائیں گے کیونکہ وہ ایک فلم کی تیاری میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

سلمان خان ایک بار پھر بالی وڈ میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور اس بار دبنگ خان کا منصوبہ 3 سو کروڑ کی فلم بنانے کا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کینیڈین نژاد بھارتی تاجر اجے ورمانی کے ساتھ 100 برس قبل سکھوں کی لڑائی لڑنے والے سکھ وکیل گوردیت سنگھ پر فلم ’لائنز آف دا سی‘ بنائیں گے۔

فلم کی کہانی 1914 میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جب 3 سو سے زائد سکھ ایک جاپانی جہاز میں سوار ہوکر کینیڈا پہنچتے ہیں لیکن انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس موقع پر ایک سکھ وکیل گوردیت سنگھ میدان میں آتا ہے اور جہاز میں موجود سکھوں کو کینیڈا میں داخل ہونے کا حق دلانے کے لیے عدالتی جنگ کا آغاز کرتا ہے۔

اجے ورمانی اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلزم کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں گوردیت سنگھ کا کردار عرفان خان نبھائیں گے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ امید ہے کہ فلم 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے حوالے سے بھارتی بزنس مین اجےورمانی کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے خصوصی طور پر اس تاریخی کہانی پر جس میں مغرب میں موجود بہت سے تعصب پر مبنی قوانین کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment