Friday, 29 November 2024


ترک اساتذہ کی ملک بدری سے 11ہزار طلباء متاثر

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)لاہور میں پاک ترک اسکولز کے اساتذہ نے طلباءکے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ملک بدری کے حکومتی اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءکو شدید دکھ پہنچا ہے کیونکہ اساتذہ کی ملک بدری سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو گا ۔

اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ترک اسٹاف کا ترک حکومت سے تعلق نہیں ہے ، پاک ترک اسکولز میں 11ہزار طلباءکو تعلیم دی جا رہی ہے تاہم اگر اساتذہ کو ملک بدر کر دیا گیا تو بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاک ترک آرگنائزیشن کے عملے کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔

یاد رہے ترک صدر رجب طیب اردوان کی آمد سے دو روز قبل وفاقی حکومت نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے اور وفاقی وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے ویزے بھی منسوخ کردیے تھے

 

Share this article

Leave a comment