Thursday, 28 November 2024


مٹھی میں غذائی قلت کا سلسلہ برقرار، سال کے دوسرے دن ہی 2 بچے جاں بحق

ایمز ٹی وی (تھرپارکر) مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 بچے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ڈپلو کے گاؤں کاٹھو واڑیو اور چندیو سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ حکومت کی غفلت اور مقامی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث 646 بچے جاں بحق ہو ئے جب کہ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اس میں انتظامیہ کی کوئی غفلت شامل نہیں، زیادہ تر اموات زچگی کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment