Friday, 29 November 2024


غیرت کےنام پرحواکی ایک اوربیٹی کوموت کےگھاٹ اتاردےدیا گیا

 


ایمزٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے جہانگیر آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو قتل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر آبا دمیں ایک شخص نے شک کی بنا پر بیٹی اور نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے گرفتاری دیدی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود ہی گرفتاری پیش کر دی ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے شک کی بناءپر اپنی بیٹی اور نوجوان کو قتل کیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment