Friday, 29 November 2024


چین کا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے آواز کی رفتار سے تیز تر فضا سے فضا میں 300میل دور مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

اس بات کا دعویٰ چین کے حکام نے کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین کے جے16 حملہ آور فائٹر طیارے نے اس دیوپیکر میزائل کا تجربہ رواں ماہ کے اوائل میں کیا ہے۔

جس میں ایک انتہائی دوری پر واقع ڈرون کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا گیا۔ چینی ماہرین نے اس میزائل کے داغے جانے کی تصویر کا تجزیہ کیا ہے۔

نتیجہ نکالا ہے کہ یہ میزائل 19فٹ لمبا اور تقریباً 13انچ قطر والا تھا، جس کا مطلب ہے کہ یہ 300میل کی دوری پر واقع ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

Share this article

Leave a comment