Thursday, 28 November 2024


سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) سپریم کورٹ رجسٹری میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے سندھ حکومت کی جانب سے آؤٹ آف ٹرن پروموشن اور ڈیپوٹیشن ختم کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ نے کی اور سندھ حکومت کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تمام افسروں کو ان کے اصل محکموں میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو کے ایم سی، کے ڈی اے، پولیس، سوئی گیس اور واٹر بورڈ کے افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

Share this article

Leave a comment