Friday, 29 November 2024


آرمی ایکٹ میں 21ویں ترمیم آج متوقع، ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آئے گا  

 ایمزٹی وی (اسلام آباد) ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج شام چار بجے ہوگا۔ دہشت گردوں کو سزا دینے کےلیے آرمی ایکٹ کی شق ڈی میں ترمیم پر بھی آج بحث کی جائے گی۔  اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ ترامیم کی تحریک ایوان میں وزیرِ اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پیش کی تھی اور اب قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے 21ویں ترمیم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں 342 میں سے 228 ارکان اور سینیٹ کے 104 میں سے 70 ارکان کی حمایت سے 21 ویں ترمیم منظور ہو سکے گی۔قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں چلا جائے گا جہاں سے منظوری ہونے پر اس پر صدر پاکستان دستخط کریں گے جس کے بعد 21 ویں ترمیم ملک میں لاگو ہو جائے گی۔اِس پرمیم کے تحت ملک میں دو سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم ہوجائیں گی ۔فوجی عدالتوں کے قیام سے  غیر معمولی اقدامات ہوں گے اِن عدالتوں کا قیام انسداد دہشت گردی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے

Share this article

Leave a comment