Friday, 29 November 2024


تحریک خالصتان کے رہنما ایک پھر بھارتی فورس کی حراست میں

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) گزشتہ روز بھارت کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر 10 افراد کے حملے کے بعد 5 ساتھیوں سمیت فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو نئی دلی اور ہریانہ کی سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو پنجاب اور دلی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کیا۔

بھارتی حکام نے ہر بار کی طرح اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔

 

Share this article

Leave a comment