Friday, 29 November 2024


فیس بک کے بانی کا سال 2015 کے دوران ہر دوسرے ہفتے ایک کتاب پڑھیں گے 

ایمز ٹی وی ( فارن ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے مطالعاتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سال 2015 کے دوران ہر دوسرے ہفتے ایک کتاب پڑھا کریں گے۔فیس بک پر اپنے پیج “A Year of Books” میں انہوں نے کہا کہ وہ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کے لیے کتابیں پڑھنے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں ۔  انہوں نے  کتابوں کو ذوق کی تسکین کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتابیں انسان کو کسی بھی دوسرے میڈیا کے مقابلے میں کسی بھی موضوع کو مکمل طور پر سمجھنے اور کھنگالنے میں مدد دیتی ہیں اور میں کسی بھی دوسرے میڈیا پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی توجہ کتابوں کے مطالعے کی طرف مرکوز کر رہا ہوں ۔وہ اپنے ریڈنگ چیلنج کے حوالے سے پرجوش ہیں۔مارک کے فیس بک پیج پر ان کتابوں کی فہرست بھی دی گئی ہے جو ان کے ریڈنگ پروگرام کا حصہ ہیں۔

Share this article

Leave a comment