Saturday, 30 November 2024


ممتاز بھٹو میرے بھائی کےقتل میں ملو ث ہیں

ایمز ٹی وی(لاڑکانہ) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف چوری اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


مدعی نے مقدمے میں ممتاز بھٹو سمیت 19 افراد کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم میرے بھائی کو قتل کر کے 50 گائے بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔


ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور پی پی حکومت پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے۔

Share this article

Leave a comment