Saturday, 30 November 2024


75 فیصدحاضری کی پابندی عائد

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو طلباکی 75فیصد حاضری مکمل کرنے حوالے سے خطوط لکھے ہیں جس میں تمام سرکاری اور نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں طلباء کی حاضری ماہانہ بنیادوں پر انٹربورڈ کو بھیجیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کی جانب سے لکھے گئے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے ان خطوط کو اساتذہ ،طلباء ، والدین اور سول سوسائٹی کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلباکی75فیصد حاضری یقینی بنانے کیلئے ناظم امتحانات کا یہ قدم انتہائی موثر ثابت ہوگا جبکہ طلبہ کی کالجوں میں تسلسل کے ساتھ حاضری سے تعلیمی معیار بھی بہت بہتر ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے الحاق شدہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کی حاضری کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ایک علیحدہ سیکشن قائم کیا ہے جہاں تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سے آنے والی حاضری کا ریکارڈ رکھا جائے گا ۔

انٹربورڈ کے تعلیمی اداروں کو لکھے گئے خطوط میں بورڈ کا ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ان کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے تو وہ حاضری کے ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ناظم امتحانات کے دفتر بھجوانے کے ساتھ ای میل کے ذریعے بھی حاضری ریکارڈ انٹربورڈ کو بھیجیں لیکن اگر انٹرنیٹ موجود نہیں ہے تو حاضری ریکارڈ کی ہارڈ کاپی ضرور ناظم امتحانات کے دفتر میں بھجوائیں۔انٹربورڈ کی طرف سے لکھے گئے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جس الحاق شدہ کالج یا ہائر سیکنڈری اسکول کی دو مہینے لگاتار حاضری نہیں آئی اس کالج کے انٹرولمنٹ اور امتحانی فارم وصول نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 75فیصد حاضری سے متعلق اس فیصلے سے سرکاری کالجوں کے لیے ڈی جی کالجز اور نجی کالجوں کے لیے ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو بھی خطوط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment