Friday, 29 November 2024


محمد حفیظ کی مشکل دور ہوگئی

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی مشکل تھی جو دور ہو گئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا خواہشمند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہو گیا ہے اور اب میں بین الاقوامی مقابلوں میں باﺅلنگ کر سکو نگا، ایک مشکل تھی جو دور ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں باﺅلنگ کو بہت مس کر رہا تھا، باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرنے پر بہت خوش اور مطمئن ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ باﺅلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹیم کا مستقل حصہ بننے کا
خواہشمند ہوں اور کوشش کروں گا کہ دنیا کا نمبر ون آل راﺅنڈر بن جاﺅں۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پر جولائی 2015ءمیں پابندی لگائی تھی جبکہ 17 نومبر 2016ءکو برسبین میں ان کے نئے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment