Friday, 29 November 2024


وزیر اعلیٰ سندھ کی لاسٹ وارنینگ


ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ علی الصبح سندھ سیکرٹریٹ پہنچ گئے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ افسران کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لینے کیلئے صبح صبح ہی سندھ سیکرٹریٹ پہنچ گئے ، انہوں نے گراﺅنڈ فلور سے ساتویں منزل تک سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور مختلف محکموں میں چھاپا بھی مارا اور افسران کے غیر حاضر ہونے اور دیر سے آنے پراظہار برہمی بھی کیا ۔


وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے افسران کو 9بجکر 30منٹ تک حاضری یقینی بنانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران اس وقت تک اپنی ڈیوٹی پر نہیں پہنچ سکتے انہیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں وہ گھر ہی بیٹھیں ۔ وزیراعلی کے چھاپے کے دوران کئی محکموں کے افسران غیر حاضر تھے

Share this article

Leave a comment