Saturday, 30 November 2024


وائس چانسر کی تقرری کے لئے 3 ماہ قبل اشہارات دینے کا فیصلہ

 


ایمزٹی وی(تعلیم) وزیراعلیٰ ہائوس نے جامعہ کراچی، ڈائو یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے سے سبق لیتے ہوئے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی بھرتی کے اشتہار ان کی مدت ختم ہونے سے3 ماہ قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور قائم مقام سیکرٹری بورڈ و جامعات نویدشیخ نے میڈیاکو بتایا کہ اب ہم مدت ختم ہونے سے قبل وائس چانسلر کے تقرر کا اشتہار جاری کر دیں گے۔ اس حوالے سے تین جامعات کے وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے اشتہار جاری کیا جا رہا ہے جن میں این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی، دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضال حق کی مدت آئندہ سال 17 مارچ2017ء کو ختم ہو گی۔ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی مدت18 مارچ2017ء کو ختم ہو گی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جسٹس قاصی خالد کی مدت 19 مارچ2017ء کو ختم ہو گی۔

تاہم واضح رہے ان تینوںوائس چانسلرز کی یہ پہلی مدت ہے اگر وزیر اعلیٰ سندھ چاہیں تو ان کی مدت میں دوسری مرتبہ بغیر اشتہار کے توسیع بھی ہوسکتی ہے جیسا کے نواب شاہ کی جنرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد اور سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی مدت مین دوسری مرتبہ توسیع کردی گئی تھی اور اس کے لئے اشتہار بھی نہیں دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی، ڈائو یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے اشتہار مدت ختم ہونے کے بعد دیئے گئے تھے حتیٰ کہ آئی بی اے کا اشتہار بھی تاخیر سے دیا گیا تھا تاہم وہاں کئی ماہ بعد ڈائریکٹر کی تقرری کر دی گئی تاہم جامعہ کراچی، جامعہ سندھ اور ڈائو یونیورسٹی میں تاحال قائم مقام وائس چانسلر تعینات ہیں اور وزیراعلیٰ ہاوس ان کی تقرری کے معاملے پر خاموش ہے

 

Share this article

Leave a comment