Friday, 29 November 2024


افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے 14 ممالک کا گٹھ جوڑ

 


ایمزٹی وی(نئی دہلی) افغانستان میں امن و ترقی کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس آج سے بھارت میں شروع ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز شرکت کریں گے ۔
افغانستان میں ترقی، امن و استحکام سے متعلق دو روزہ کانفرنس بھارت کے صوبہ پنجاب کے شہر امرتسر میں ہوگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والے کانفرنس میں پاکستان سمیت خطے کے ممالک کے وزرا خارجہ ،وفود اور نمائندگان شرکت کریں گے۔کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔

کانفرنس میں خطے کے 14 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی کل امرتسر پہنچیں گے ، کانفرنس میں موجود وفود کے شرکاء کل خطاب کریں گے ۔

افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں ترقی و تعاون سمیت غربت اور دیگر چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اس کانفرنس کی تجویز ترکی نے استنبول میں ایک اجلاس کے دوران دی تھی۔ خطے کے ممالک کے درمیان پہلی کانفرنس نومبر 2011ءمیں ہوئی تھی جس کے بعد امریکا سمیت20 ممالک نے ترکی کی اس کانفرنس کی تجویز کی حمایت کی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment