Friday, 29 November 2024


قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ اور 21 ویں ترمیم پر بحث آج بھی جاری 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) پاکستان کی قومی اسمبلی میں 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی ایکٹ میں ترمیم پر بحث آج دوبارہ شروع ہو گی ان ترامیم پر ووٹنگ بھی آج کے اجلاس میں متوقع ہے۔اجلاس کا آغاز پیر کو ہوا تھا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی شرکت کی تھی جبکہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیر کو اجلاس شروع ہونے سے پہلے آئینی ترمیم کے لیے کی جانے والی ووٹنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔پیر کو بحث کا آغاز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کا دفاع کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ترمیم کا جمہوریت سے تضاد تو ہے لیکن ملک کی غیرمعمولی صورتحال میں یہ ناگزیر ہے۔آج پھر قومی اسمبلی میں اِس ترمیم پر بحث کی جائے گی

Share this article

Leave a comment