Friday, 29 November 2024


سرتاج عزیزکا افغان صدر کو الزامات سے با زرہنے کی ہدایت

 

ایمزٹی وی(امرتسر)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان صدر الزام تراشی سے گریز کریں اور الزام تراشی کے بجائے مثبت اقدام پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح رہے کہ ہارٹ آٹ ایشیا کانفرنس میں افغان صدر نے پاکستان پرطالبانوں کی مدد کرنے کا الزام لگا یا ہے ۔

افغان صدر نے پاکستان پر طالبانوں کو پناہ دینے کا الزام

تفصیل کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے کسی ایک ملک پر الزام کے بجائے با مقصد اور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعات کا پر امن حل علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دے گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے 50کروڑ ڈالر کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن دہشت گردی ختم ہوئے بغیر پاکستان کی امداد کا فائدہ نہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرکردہ طالبان لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مدد ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment