Thursday, 28 November 2024


ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

 ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے گیارہویں کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اسکواڈ کی منظوری کے بعد سلیکشن کمیٹی کے سربراہ معین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو قومی ٹیم کا قائد برقرار رکھا گیا ہے جبکہ تجربہ کار یونس خان اور شاہد آفریدی بھی اسکواڈ میں جگہ پانے میں کامیاب رہے ہیں۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز احمد، احمد شہزاد اور حارث سہیل اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کا انحصار طویل القامت محمد عرفان پر ہو گا جبکہ انجری سے صحتیابی کے بعد جنید خان کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

عرفان اور جنید کو سہیل خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ساتھ احسان عادل کا ساتھ حاصل ہو گا۔سہیل خان کی شمولیت اسکواڈ میں کافی حیران کن ہے جبکہ فواد عالم، انور علی اور بلاول بھٹی کو موقع نہ دیا جانا بھی اچھنبے سے کم نہیں۔شعیب ملک قومی پنٹنگولر ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ کامران اکمل پر بھی قسمت مہربان نہ ہوسکی۔ایک عرصے سے عالمی کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے کے باعث اسد شفیق کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ناصر جمشید بھی سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں صہیب مقصود کے ساتھ ساتھ عمر اکمل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے جبکہ باؤلنگ پر پابندی کا شکار محمد حفیظ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان یاسر شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔عالمی کپ کا آغاز 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا جہاں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہو گا۔ورلڈ کپ میں پاکستان کو گروپ "بی" میں رکھا گیا ہے ۔گروپ "بی " کی دیگر ٹیموں میں ہندوستان ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز ، زمبابوے ، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف ہندوستان کے خلاف 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر 22 سال بعد ورلڈ کپ کا انعقاد ہو رہا ہے جہاں اس سے قبل 1992 میں ہونے والے عالمی کپ میں عمران خان کی زیر قیادت پاکستان نے عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجایا تھا۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

Share this article

Leave a comment