ایمز ٹی وی( انٹرٹینمنٹ) برطانوی پاکستانی باکسنگ چیمپئن عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کی شادی شدہ زندگی کو دیکھا جائے تو اسے پرفیکٹ کہنا غلط نہیں ہوگا، تاہم جو نظر آتا ہے وہ ہوتا نہیں، فریال مخدوم نے اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں، جسے دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوا کہ وہ ان کے ان شوہر عامر کو طویل عرصے سے عامر کے گھر والے ہراساں کررہے ہیں۔ سنیپ چیٹ پر فریال نے الزام لگایا کہ ان کے سسرال والوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی جبکہ عامر سے ان کی طلاق کروانے کی بھی کوشش کی گئی، اور یہ سب اس وقت ہوا جب وہ اپنے پہلے بچے کے ساتھ حاملہ تھیں، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عامر بھی اپنے گھر والوں کی زیادتیوں کا شکار بنتے آرہے ہیں۔ جیسے ہی فریال مخدوم کی سنیپ چیٹ سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، کئی افراد نے انہیں ہراساں کرنے اور گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر سراہا، جبکہ کچھ نے ان پر تنقید کی اور ان کے مقاصد پر سوال اٹھایا، کچھ نے ایسا بھی سوچا کہ کیا عامر خان اس موقع پر فریال کے ساتھ ہیں۔ فریال کا کہنا تھا کہ 'میں نے ایسا اس لیے کیا، کیونکہ پاکستان میں بہت سی بہوویں ظلم کا شکار ہیں اور کبھی اپنے حق میں آواز نہیں آٹھاتیں، میں بھی ان میں سے ایک ہوں، جو اپنے شوہر کی عزت کے لیے اور خاندان کی خاطر خاموش رہی، میں نے ان خواتین کو مضبوط بنانے کے لیے آواز اٹھائی، میں نے اپنے شوہر کے لیے آواز اٹھائی، جنہوں نے اپنے خاندان کے لیے بہت کچھ کیا اور پھر بھی انہیں دکھ ملا، کیوں؟ میں لوگوں کو یہ دکھانا چاہتی ہوں کہ یہ قابل قبول نہیں'۔ عامر کا اس تمام صورتحال سے نمٹنے کے سوال پر فریال کا کہنا تھا کہ 'شروع میں یہ عام بات ہوتی ہے کہ والدین کی ہر بات سنی جائے، لیکن وقت کے ساتھ عامر نے خود دیکھ لیا کہ میرے ساتھ بُرا سلوک کیا جارہا ہے، جب آپ کی بیوی اور بچے کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہو تو یہ غلط اقدام ہی کہلاتا ہے، عامر نے مجھے میرے ہر کام میں سپورٹ کیا اور ہم دونوں ایک ہیں'۔ فریال کے مطابق ان کی گھریلو صورتحال گزشتہ 3 سال سے ناقابل برداشت تھی، انہوں نے اپنی جانب سے بہتر کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن وہ عامر کی والدہ اور بہن کا دل جیتنے میں ناکام رہیں۔
عامر خان اور ان کی اہلیہ، اہل خانہ کے مظالم کا شکار
- 08/12/2016
- K2_CATEGORY انٹر ٹینمنٹ
- 1116 K2_VIEWS
Leave a comment