Friday, 29 November 2024


ملک بھر کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ، 3 صوبوں  بجلی کی فراہمی متاثر،

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد ) دھند اور اوورلوڈ ہونے کے باعث ملک بھر کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہو گئیں جس سے ملک کے اکثر حصوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ سسٹم (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے صبح 5 بجے گدو، دادو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔ بلوچستان،خیبرپختونخوا اور پنجاب کےاضلاع کو بجلی کی فراہمی متاثرہوئی، ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی سمیت سندھ میں بجلی کی فراہمی متاثرہوئی،ترجمان کا دعویٰ تھا کہ کراچی، حیدر آباد، پشاور، اسلام آباد کے لیے بجلی کی فراہمی جلد بحال کر دی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملک میں 20 دسمبر کو بھی بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا تھا

Share this article

Leave a comment