Friday, 29 November 2024


استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے ایبٹ آبادمیں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا

اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔ وزیر اعلی شہباز شریف اور ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے عیدمیلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ ڈاکٹر مہمت گورمزنے وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترکی میں بھی بہت ہردلعزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

Share this article

Leave a comment