Friday, 29 November 2024


ڈاکٹر عشرت العباد کا بیان سامنے اگیا

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی رینجرز بھر پورصلاحیت کامظاہرہ کریں گے،دعا گو ہوں کہ وہ کراچی میں امن اوما ن قائم کریں ۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا نو منتخب ڈی جی رینجر سندھ جنرل محمد سعید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ نئے ڈی جی رینجر کراچی میں جاری جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور کراچی میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب ڈی جی رینجرز اعلی صلاحیتیوں کے حامل ہیں، امید ہےکہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے شہر قائد میں انارکی پھیلانےوالوں کا جڑ سے خاتمہ کریں گے

Share this article

Leave a comment