Friday, 29 November 2024


برطانوی خواتین پاکستان اور بھارت سے اپنا شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں

ایمز ٹی وی(لندن) برطانوی خواتین شادی کےلئے ایشیائی مردوں کو ترجیح دینے لگیں، رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد برطانوی مردوں کی بجائے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مردوں کا انتخاب کرتی ہیں۔

اخبار’ایشئین امیج‘ کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایشیائی خواتین برطانوی مردوں کی بجائے اپنے آبائی وطن سے ہی شریک حیات کے انتخاب کو ترجیح دے رہی ہیں۔برطانوی شہری ہونے کے باوجود اکثر خواتین وہاں کے مردوں سے شادی کرنا پسند نہیں کرتی۔ان میں زیادہ تر خواتین کا تعلق اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے سے ہے جن کے پاس بہترین جاب ہے یا وہ اچھے بزنس سے وابستہ ہیں۔ان برطانوی خواتین کی اکثریت پاکستان اور بھارت سے اپنا شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں۔


اس سے قبل یہ رجحان عام تھا کہ برطانیہ میں مرد اکثر اپنے والدین کی خواہش کے مطابق پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں شادی کیاکرتے تھے تاہم اس رجحان میں تبدیلی آگئی ہے اوراب خواتین بھی اسی راہ پر چل نکلی ہیں تاہم اس میں کسی طرح بھی والدین کی زبردستی شامل نہیں۔اس کی بڑی وجہ امیگریشن قانون میں تبدیلی بھی تاہم کچھ خواتین جان بوجھ کر بھی بیرون ملک سے اپنا شریک حیات تلاش کرتی ہیں

Share this article

Leave a comment