Friday, 29 November 2024


شین وارن کا یاسر شاہ پر انوکھا الزام

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنے شاگرد یاسر شاہ کو ’سستی سے سیکھنے والا‘ قراردے دیا ہے جب کہ یاسر کے منفی حربوں پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹارشین وارن نے اپنے شاگرد یاسر شاہ کو ’سستی سے سیکھنے والا‘ قرار دے دیا، انھوں نے جاری برسبین ٹیسٹ میں لیگ اسپنر کے منفی حربوں پر بھی حیرانی کا اظہارکیا۔

وارن نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے نئے ملک میں کھیل رہے ہوں جہاں پہلے بولنگ کا موقع نہ ملا ہو تو وہاں پہلی اننگزمیں سیکھنا چاہیے کہ کیسی گیندیں کرنی چاہئیں، یاسر شاہ نے پہلی باری میں 40 سے زائد اوورز کیے اور 2 وکٹیں لیں، مگر دوسری اننگز میں کچھ سیکھنے کے بجائے پہلے جیسے انداز میں لیفٹ ہینڈرز کو بولنگ کرتے رہے، انھوں نے بائیں سے بیٹنگ کرنے والوں کے خلاف آن سائیڈ پر 6-3 کی فیلڈ لی اور پھر آؤٹ سائیڈ لیگ اسٹمپ بولنگ کرنے لگے، مجھے ان کی اس حرکت پر یقین نہیں آرہا تھا، ہم نے ناتھن لیون کو گیند کو ٹرن اور باؤنس کرتے دیکھا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ ایسی چیز تھی جس کی یاسر سے توقع تھی، مجھے اس بات پر یقین ہی نہیں آرہا کہ انھوں نے پہلی اننگز سے کچھ سیکھا ہی نہیں، وہ اس وقت دنیا کے بہترین اسپن بولر ہیں مگر وہ تیزی سے سیکھ نہیں رہے۔

واضح رہے کہ یاسرشاہ نے پہلی اننگزمیں 43.1 اوورز میں 129 رنز دے کر دو وکٹیں لیں،دوسری باری میں انھوں نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Share this article

Leave a comment