Saturday, 30 November 2024


جامعہ کراچی میں عالمی کانفرس جاری

 


ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)دنیا میں 80 فیصد آبادی علاج معالجے کے لئے نباتاتی ادویات پر انحصار کرتی ہے، کچھ پودوں میں امراض بشمول الزائمر کے خلاف عمل کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے، حفظِ صحت اور غذائیت کے حوالے سے چائے کا اہم کردار ہے جبکہ لہسن میں کینسر کے خلاف اور اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جات ہے۔

یہ بات جمعہ کو ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے پروفیسر سلیمس الزماںصدیقی آڈیٹوریم، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں منعقدہ کیمسٹری اور دیگر کیمیائی علوم پر4روزہ 14ویں یوریشیا کانفرنس کے دوسرے روز اپنے لیکچرز کے دوران کہی۔

پاکستان کونسل برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن جیلانی نے کہا بہت ساری ادویات میں بشمول کونین، مارفین اور ملیریا کی ادویات نباتاتی مرکبات شامل ہیں۔ برطانوی پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد نے کہا لہسن میں کینسر کے خلاف اور اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جات ہے، فرانس کے پروفیسر ڈاکٹرایرک جے ڈیوفور نے کہا ٹینینس اور پولیفینال جیسے مرکبات چائے میں پائے جاتے ہیں جو حفظِ صحت اور غذائیت کی فراہی کے حوالے سے اہم کردارادا کرتے ہے، چائے میں اینٹی آکسیڈنٹ تحرک پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لے اہم ہے، کانفرنس کے دوسرے روز جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل ڈوزینکو، فرانس کے پروفیسر ڈاکٹربرونو فیگیڈرے، چین کے پروفیسر ڈاکٹر ٹونگ بُو لُو اور اٹلی کے پروفیسر ڈاکٹر مسیلو اریٹی سمیت کئی ملکی و غیر ملکی سائنسدانوں نے خطاب کیا۔

 

Share this article

Leave a comment