Friday, 29 November 2024


اپنی پرانی تصویروں سے پائے چھٹکارا

 


ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی فوٹو اسٹوریج اور شیئرنگ سروس یوزرز کی تصویروں کو مختلف سہولتوں کے ساتھ ایک جگہ برتنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اب گوگل کمپنی ایک نئے ٹول ’’PhotoScan‘‘ پر کام کر رہی ہے، اس ٹول کے ذریعے آپ پرنٹڈ تصویروں کی اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل کاپی بنا سکیں گے۔

یعنی اس ٹول کی مدد سے پرانی تصاویر، جیسے آپ کے خاندان کی تصویریں جو تاریخ بن چکی ہیں، مختلف اہم مواقع پر کھینچی گئی تصاویر اور یادگار لمحوں کی پکچرز بالکل نئی ہوکر اور واضح اور صاف ستھری حالت میں آپ کے سامنے آجائیں گی۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کاغذ پر آنے والی تصاویر، جو اب ماضی کا حصہ ہوگئی ہیں، بہت اہم ہوا کرتی تھیں، کیوں کہ کیمرے کی مدد سے بنائی جانے والی یہ تصاویر عموماً بہت اہم مواقع پر کھینچی جاتی تھیں۔ چناں چہ ایسی تصاویر کے حوالے سے ہر ایک حساس اور جذباتی ہوتا ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ایسی بہت سی تصاویر کھوجاتی تھیں، پھٹ جاتی تھیں یا دھندلی پڑ جاتی تھیں۔ اس صورت حال کو ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے ہی گوگل کمپنی نے اپنا یہ نیا ٹول بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل فوٹو اسکین ایک ایسی ایپلی کیشن ہوگی جس کے ذریعے جب کسی تصویر کو محفوظ کیے جائے گا تو اس عمل سے متعلق تمام مسائل خود بہ خود حل ہوجائیں گے۔

اس موبائل ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت سادہ اور عام فہم ہوگا۔ یہ ایپلی کیشن کسی تصویر کے مختلف زاویوں سے ملٹی پَل شاٹس لے کر اسے واضح صورت میں سامنے لے آئے گی۔علاوہ ازیں یہ ایپلی کیشن کٹی پھٹی تصویر کو بغیر کسی نشان کے سنگل امیج بنا کر پیش کردے گی۔ ساتھ ہی تصویر کو جس جگہ رکھ کر بنایا گیا ہے یہ ایپلی کیشن اس بیک گراؤنڈ کو بھی غائب کردے گی۔ 

یوں گوگل کی اس نئی ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنی یادگار پرنٹڈ تصویروں کا خزانہ نہ صرف محفوظ کرپائیں گے بل کہ اسے دوسروں کے سامنے بھی لاسکیں گے۔

 683108 photoscan 1482025098 568 640x480

Share this article

Leave a comment