Friday, 29 November 2024


16 دسمبر کو دہشت گردی کے بعد  آرمی پبلک اسکول  سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے

ایمز ٹی وی (کراچی) ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں تاہم بعض مزید نجی اسکول اور کالج تعطیلات میں مزید 2 روز تک بند رکھنے کے بعد 15جنوری سے تدریسی سلسلہ شروع کریں گے ، شہرقائد سمیت صوبے بھر کے اکثر تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کئے گئے، بیشتر نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے حفاظتی انتظامات کے نام پرصرف خانہ پری کی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح 16 دسمبر کو دہشت گردی کے شکار آرمی پبلک اسکول میں بھی تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسکول میں بچوں کا استقبال کیا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ اور صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں سیکیورٹی انتظامات نامکمل ہونے کی وجہ سے موسم سرما کی  تعطیلات میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مشنری اسکولوں کے علاوہ تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے تاہم مشنری اسکول 19 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز کریں گے ۔اس کے علاوہ راولپنڈی کا آرمی پبلک اسکول بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث آج نہیں کھل سکا۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

Share this article

Leave a comment