Saturday, 30 November 2024


اے ڈی خواجہ کو معطل کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

 


ایمزٹی وی (کراچی)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا کبہ اس حوالے سے باقاعدہ کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کے وزیراعلٰی مراد علی شاہ سے بھی بات کی ہے کہ مجھے گزشتہ 2 ماہ سے غیر قانونی کام کرنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے لہذاٰ میں اس عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد قائم مقام آئی جی سندھ کے عہدے پر پولیس کے سینئر ترین افسر ذاکر حسین کو فائز کئے جانے کا امکان ہے جو اس وقت ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک پولیس ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment