Saturday, 30 November 2024


پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر جاری ہے،نواز شریف

ایمز ٹی وی(سرائیو) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بوسنیائی وزیراعظم سے دفاع ،صنعت ،تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے

۔ان کا کہنا ہے کہ بوسنیائی وزیراعظم سے بامقصد اور مفید گفتگو ہوئی ہے جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ ہو گا ۔وزیراعظم نواز شریف نے بوسنیائی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی اور وہ جلد پاکستان آئیں گے ۔

بوسنیائی وزیر اعظم ڈینیس زوویدے وچ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بوسنیا میں آکر خود کو اپنے گھر میں محسوس کر رہا ہوں ، خود کو دوستوں اور بھائیوں کے درمیان پا کر خوشی محسوس ہو رہی ہے ،پاکستان سے تعلق بڑھانے کی بوسنیا کی کوشش قابل تعریف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بوسنیا کے وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دفاع ،تجارت ،صنعت ،تعلیم ،ٹیکسٹائل اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ہم منصب سے توانائی کے شعبے اور پاکستان میں توانائی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ،اس دوران ہائیڈرو پاور پلانٹ اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کا سفر جاری ہے اور گروتھ ریٹ بھی بڑھ رہا ہے جس سے بوسنیا کے تاجربھی مستفید ہو سکتے ہیں

Share this article

Leave a comment