Friday, 29 November 2024


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات

ایمز ٹی وی(ماسکو) روس نے امریکا کے ساتھ تمام مذاکرات منجمد کردیے ہیں۔روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں روسی سفیر کا قتل ایسے وقت میں کیا گیا جب شام کے شہر حلب کو دہشت گردوں سے خالی کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات درست نہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کر رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاملات پر اختلافات کے باوجود مذاکرات کا عمل نہیں ٹوٹا۔حالیہ دنوں میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف میں فون پر بات ہوئی تھی۔جان کربی نے کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ حلب کو باغیوں سے مکمل طورپر خالی کرا لیا گیااورانہیں یہ بھی یقین نہیں کہ متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت امداد پہنچ رہی ہے

Share this article

Leave a comment