Friday, 29 November 2024


2018 تک ترقی کے سفر کا واضح خاکہ نظر آنا شروع ہو جائے گا ،خواجہ آصف


ایمزٹی وی(سیالکوٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہو جائیں گے۔


وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معاشی آزادی کے بغیر ہم خود مختار نہیں ہو سکتے، سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے ساتھ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے بہت سے دروازے کھل رہے ہیں۔


خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 تک ترقی کے سفر کا واضح خاکہ نظر آنا شروع ہو جائے گا جب کہ سی پیک منصوبہ ایسی دہلیز ہے جسے پار کر کے ہم دنیا کے سامنے سر اٹھا کے چلنے کے قابل ہو جائیں گے۔ چار سالوں کے دوران ہم نے لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی مگر اس پر میڈیا انصاف نہیں کر رہا.

Share this article

Leave a comment