Thursday, 28 November 2024


سابق صدر کی آمد پر جیالے خوشی سے جھوم اٹھے

 


ایمزٹی وی(کراچی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد آج سہ پہر تین بجے دبئی سے کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اولڈ ٹرمینل پر کارکنان سے خطاب کر کے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔انکے ہمراہ بلاول بھٹو بھی خصوصی طیارے میں سوار ہو کر کراچی پہنچیں گے ۔آصف علی زرداری کے خطاب کیلئے بم پروف ٹرک اولڈ ٹرمینل پر پہنچا دیا گیا ہےجہاں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔

سابق صدر کی آمد کی خوشی میں کراچی میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ رات گئے ہی شروع ہوگیا اور کارکنان دھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ بلاول ہاو¿س کے نزدیک جیالوں نے آصف زرداری کی عمر درازی کے لیے اونٹ کی قربانی کی اور صدقہ بھی دیا۔کارکنوں نے اپنے قائد کے استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہر بھر میں خوش آمدید کے بینرز آویزاں کردئیے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر آصف زرداری کی آمد کے موقع پربھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لیں ہیں، آصف زرداری جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بلاول ہاو¿س روانہ ہو جائیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment