Friday, 29 November 2024


بغیر ڈائیور کے چلنے والی گاڑیاں

 

ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کار سروس کمپنی اوبر سان فرانسسکو میں بغیر ڈائیور کے چلنے والی گاڑیوں کا ٹیسٹ روک دیا ہے۔

اوبر نے یہ اقدام ریگولیٹر کی جانب سے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کے بعد اٹھایا۔

زرائع کے مطابق کمپنی نے حال ہی میں مسافروں کو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی بکنگ کا آپشن دیا تھا لیکن حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اوبر نے ٹیسٹ کے لیے خصوصی پرمِٹ نہ لیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اوبرکا کہنا ہے کہ گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر سیفٹی ڈرائیور موجود ہے اسے پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ حکام کا موقف ہے کہ کیلیفورنیا میں دیگر بیس کمپنیاں بغیرڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کا تجربہ کر رہی ہیں لیکن ان کے پاس خصوصی پرمٹ ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں گوگل جیسی دوسری کمپنیوں نے اس طرح کی ٹیسٹ ڈرائیونگ کے لیے باضابطہ پرمٹ حاصل کیا ہے۔ہر پہلی دس گاڑیوں کے پرمٹ کے لیے ڈیڑھ سو ڈالر خرچہ آتا ہے جبکہ اس کے علاوہ مزید 10 گاڑیوں کے لیے 50 ڈالر چارج کیے جاتے ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment