Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


سعید اجمل کا نجی طور پر بائیو مکینک تجزیہ

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں اپنے بولنگ ایکشن کا نجی طور پر بائیو مکینک تجزیہ کروایا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کی رپورٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے خیال رہے کہ آئی سی سی کے تحت سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا سرکاری بائیو مکینک تجزیہ 24 جنوری کو بھارتی شہر چنئی کی لیبارٹری میں ہو گا۔

سعید اجمل نے کہا کہ انھوں نے ایجبسٹن میں گذشتہ دنوں اپنے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک تجزیہ ذاتی طور پر کرایا جس سے پتہ چلا کہ وہ تمام گیندیں 15 ڈگری کے اندر رہتے ہوئے کر رہے ہیں جن میں ان کی مخصوص گیند ’دوسرا‘ بھی شامل ہے سعید اجمل سے جب یہ سوال کیا گیا کہ ایجبسٹن میں جس لیبارٹری میں آپ نے بائیو مکینک تجزیہ کرایا اس میں نصب کیمرے اور دیگر آلات اسی طرح تھے جو آئی سی سی کی لیبارٹریز میں موجود ہیں تو ان کا جواب تھا 90 فیصد آلات اور کیمرے وہی تھے جو آئی سی سی کے ٹیسٹ میں ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ بھارت میں اپنے بولنگ ایکشن کا تجزیہ کرانے پر وہ کسی بھی قسم کے شک و شبے میں مبتلا نہیں کیونکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کے پروٹوکول کے مطابق ہوگا جس میں وہی ماہرین ہوں گے جو دیگر شہروں کی لیبارٹریز میں ہونے والے ٹیسٹ کے موقع پر موجود ہوتے ہیں سعید اجمل نے کہا کہ ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا انھیں دکھ ضرور ہے لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ اعتماد کے بغیر اتنے بڑے ایونٹ میں کھیلتے جس کے میچز میں غیرمعمولی دباؤ ہوتا ہے اسی لیے انھوں نے ورلڈ کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

Share this article

Leave a comment