Friday, 29 November 2024


افغان طالبان نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مذمت

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغان طالبان نے فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے میگزین کے دفتر پر ہونے والے حملے کو سراہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں اس ناخوشگوار اور غیر انسانی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے مرتکب افراد، اس کی اجازت دینے والوں اور اس کے حامیوں کو 'انسانیت کا دشمن' قرار دیا گیا ہے۔فرانسیسی میگزین کا پھر گستاخانہ خاکے شائع کرنیکا اعلان بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ میگزین کے دفتر پر حملہ کرنے والے مسلح افراد اس نامناسب عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے والے تھے۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مزاحیہ سیاسی رسالے کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ چارلی ہیبڈو نامی رسالے نے 2011 میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے توہین آمیز خاکے اپنے سرورق پر شائع کیے تھے جس کے بعد اس کے دفتر پر فائربموں کے ذریعے حملہ بھی کیا گیا تھا جب کہ گذشتہ ہفتے اس میگزین نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔ فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو پر حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی یمنی شاخ نے گزشتہ روز قبول کرلی تھی۔

Share this article

Leave a comment