Saturday, 30 November 2024


پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہم اقدام

 

ایمز ٹی وی(صحت) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں، ناقص اور مضر صحت غذائی اشیاتیار کرنےوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے2 ہزار 5سو کلوگرام سرخ مر چ اور دیگر مصالحہ جات قبضے میں لے کر یونٹ سیل کر دیے ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے لیے ٹافیاں تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے منافی بچوں کیلئے ٹافیاں تیار کی جا رہی تھیں ۔

نور الامین نے مضر صحت میٹریل استعمال کرنے پر فیکٹری سیل کردی ۔

دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹرشہباز احمد کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا فیصل آباد میں مصالحے تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، 2ہزار 5سو کلوگرام مضر صحت مرچیں اور مصالحے ضائع کردیے گئے

 

Share this article

Leave a comment