Saturday, 30 November 2024


ماہرین کی انوکھی تحقیق دودھ کے حیرت انگیز فوائد

 

ایمز ٹی وی(صحت) جلد اور چہرے کے ماہرین کے مطابق دودھ جلد کے لیے بہت مفید ہے لیکن اس کا باقاعدہ استعمال مزید فوائد فراہم کرتا ہے ۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اگر دودھ پینا جسم کے لیے بہتر ہے تو اس کا براہِ راست استعمال آپ کے حسن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

دودھ بطور اسکن کلینزر: دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کے لیے انتہائی مؤثر ہے، یہ چہرے سے گردوغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کھولتا ہے، دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے روکتا ہے اور خشک جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔

طریقہ استعمال: روئی کا گولا (کاٹن بال) کو دودھ میں ڈبوئیں اور پانچ منٹ تک چہرے کے ہر حصے پر دائروں کی صورت میں گھمائیے۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے۔

دودھ سے خشک جلد کا علاج: خشک اور پیڑی والی جلد کے لیے دودھ ایک بہترین موئسچرائزر ہے، اس کا استعمال جلد کو نمی اور غذائیت دے کر آپ کی جلد کو سارا دن شگفتہ رکھتا ہے۔

طریقہ استعمال: روئی کے گولے کو دودھ میں ڈبو کر پورے چہرے پر لگائیں۔ دودھ کو 20 منٹ تک چہرے پر رہنے دیجئے ٹھنڈے پانی سے دھولیجئے، بہترین نتائج کے لیے دودھ میں کچلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں اور نصف گھنٹے تک لگا رہنے دیجئے۔

دودھ کا اسکرب: دودھ کو ایک اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں قدرتی طور پر ایلفا ہائیڈروآکسل ایسڈ (اے ایچ اے ) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ مرکب مہنگے ترین کاسمیٹکس میں بھی شامل کیا جاتا ہے، اے ایچ اے جلد سے مردہ خلیات کو نکال باہر کرتا ہے،جلد کی سطح کو نرم اور روشن بناتا ہے۔

طریقہ استعمال: دودھ اور شہد کو ملاکر ایک قدرتی اسکرب بنایا جاسکتا ہے،اسے جلد پر لگائیں اور 15 منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیجئے،آپ کی جلد میں فوری نکھار اور چمک نظر آئے گی۔

داغ دھبوں کو دور کیجئے: جلد پر جھائیاں اور دھبے دور کرنے میں بھی دودھ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے استعمال کے بعد آپ کیمیکل بھرے مہنگی کاسمیٹکس استعمال نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک مؤثر وائٹنر اور ٹونر بھی ہے، دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ اہم کردار ادا کرتا ہے اور جلد کو ہموار بناتا ہے۔

دودھ کو برابر مقدار میں سبز چائے (گرین ٹی) میں ملائیں۔ اب روئی سے ڈبو کر جھلسی ہوئی جلد کے ہر دھبے پر لگائیں اور چہرے کو 15 منٹ بعد دھولیجئے۔ ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کیجئے اور حیرت انگیز نتائج حاصل کیجئے۔

دھوپ سے جلی ہوئی جلد کا علاج: دودھ میں موجود پروٹین جلد پر اس کی ایک باریک پرت لگادیتے ہیں جو آپ کی جلد کو جھلسنے اور خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ اسی طرح بعض لوگوں کی جلد پر دھوپ سے جلن ہوتی ہے اور دودھ اسے بھی دور کرتا ہے۔ طریقہ علاج: فل کریم دودھ لے کر اسے جلد پر آزمائیں ۔ اس میں موجود صحت بخش چکنائیاں دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment