Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


قومی ایئرلائن کی ایک روز میں 7 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ، کئی روانگی میںتاخیر کا شکار...

ایمز ٹی وی (کراچی) قومی ایئرلائن کی پروازوں کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صرف ایک روز میں 7 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخجبکہ کئی تاخیر کا شکار ہیں جبکہ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 281 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے 18 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب یہ پرواز شام 6 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 242 کی روانگی میں 5 گھنٹے اور لاہور سے لندن کی پرواز پی کے 757 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 352 کی روانگی کم از کم 4 گھنٹے اور لاہور سے اسلام آباد جانے والی پی کے 650 تاخیر کا شکار ہوئی۔دوسری جانب قومی ایئرلائن کی 7 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جن پروازوں کومنسوخ کردیا گیا ہے ان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی پی کے 1254، کراچی سے لاہور جانے والی پی کے 203، لاہور سے کراچی آنے والی پی کے 303 اور پی کے305 ، لاہور سے جدہ جانے والی پی کے 470، این ایل 717 اور لاہور سے ابو ظہبی جانے والی پرواز پی کے 219 شامل ہے۔

Share this article

Leave a comment