Friday, 29 November 2024


راحیل شریف کی اسلامی امن قائم کرنے کی کوشش

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں موجود ہیں اور اطلاعات ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف 40 ملکی اتحاد کی کمان سنبھالنے سے متعلق راحیل شریف کے معاملات طے پاگئے ہیں اور اب ملتان کے سابق کور کمانڈرز جنرل اشفاق ندیم کو راحیل شریف کا سینئر ترین اور معتمد ترین نائب کی ذمہ داریاں سونپے جانے کی افواہٰیں گردش کررہی ہیں تاہم اشفاق ندیم کی تاحال ریٹائرمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس بارے میں وثوق سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خلاف سوات اور وزیرستان میں ضرب عضب کے ریٹائرڈ ہیرو جمع کر کے دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کی جائنٹ کمانڈ میں شامل کئے جائیں گے۔

یہ افواہ بھی عام ہے کہ شاید ملتان کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور بہاولپور کے سابق کور کمانڈر جاوید اقبال رمدے جو ابھی تک پاک فوج میں موجود ہیں تاہم موجودہ آرمی چیف کے آگے آنے اور ان دونوں سپر سیڈ کئے جانے کے نتیجے میں ایسی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اگر انہوں نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا تو ملتان کے سابق کور کمانڈر جنرل اشفاق ندیم جو جنرل (ر) راحیل شریف کی فوج میں ڈیوٹی کے دوران ان کے چیف آف جنرل سٹاف رہے تھے اور اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کے حامل ہیں انہیں دہشتگردی کے خلاف اسلامی ممالک کی فوج میں جنرل (ر) راحیل شریف کا سینئر ترین اور معتمد ترین نائب کی ذمہ داری سونپی جائے گی تاہم اس بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ابھی پاک فوج میں موجود ہیں اور پورٹ قاسم سے فوجی فرٹیلائزر مختلف اہم اداروں میں ان کی تقرری کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment