Friday, 29 November 2024


حکم پر صرف ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کی حد تک عمل کیا جا سکا


ایمز ٹی وی(لاہور) ماتحت عدالتوںمیں معذور افراد کے لئے سہولیات کا فقدان ، گزشتہ 2سال سے ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں معذور سائلین کے لئے ریمپ اور لیٹرینیں نہ بنائی جاسکیں ،معذور سائلین دیگر افراد کے مدد سے عدالتوں میں پہنچنے پر مجبور ہیں

جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 2014ءمیں عدالتوں میں آنے والے معذور افراد کے لئے خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن شہر کی کچہریوں کی صورتحال دیکھ کر اندازاہ ہوتا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم پر صرف ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کی حد تک اس پرعمل کیا جا سکا ہے، دوسری جانب اگر ضلع کچہری کی صورتحال دیکھی جائے تو وہاں پر معذور افراد کی سہولت کے لئے نہ تو ریمپ تعمیر کئے جا سکے ہیں اور نہ ہی کوئی لفٹ لگائی گئی ہے ،اسی طرح کی صورتحال کینٹ کچہری کی بھی ہے


جبکہ ماڈل ٹاﺅن کچہری میں معذور افراد کے لئے ریمپ تو بنائے گئے ہیں مگر پہلی منزل پر واقع عدالتوں تک پہنچنے کے لئے معزور سائلین دوسروں کی مدد سے پہلی منزل تک پہنچ پاتے ہیں،اس ضمن میں وکلا ءمدثر چودھری ، مجتبی چودھری ، مرزا حسیب اسامہ، ارشاد گجر ،مشفق احمد خان کا کہنا ہے کہ حکام بالا شہر کی کچہریوں میں معذور افراد کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کریں،اس کے علاوہ عدالتوں میں آنے والے معذورسائلین نیامت ، حسین جمیل اور مظفر کا کہنا تھا کہ ایک تو وہ پہلے ہی معذور ہیں اور اوپر جب عدالتوں میں آنا پڑتا ہے تو یہاں پر انہیں سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکام بالا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہم جیسے معذور افراد کو سہولتیں فراہم کریں

Share this article

Leave a comment