Friday, 29 November 2024


وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف کیس خارج

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے سے متعلق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے خلاف 8برس سے زیر التواءازخود نوٹس کیس غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا۔


چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے میاں محمدنواز شریف کے خلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ اس کیس میں میاں محمدنواز شریف پر الزام تھاکہ انہوں نے ججز بحالی تحریک کے دوران عدلیہ کو سکینڈلائز کیا اور ججز کی کردار کشی کی جس پر اس وقت کے سینئر ترین جج جسٹس شبر رضا رضوی نے ازخونوٹس لیا تھا لیکن ساڑھے 8برس گزرنے کے بعد بھی اس ازخونوٹس کیس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پیش ہوا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ساڑھے 8 برس بعد یہ معاملہ بند ہو چکا ہے، ججز بحال ہو گئے اور وکلاءتحریک بھی اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ازخودنوٹس کیس خارج کر دیا۔

Share this article

Leave a comment