Friday, 29 November 2024


سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافے کا امکان

ایمزٹی وی (تجارت) جولائی سے دسمبر کے دوران سیمنٹ کی کھپت 8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 97 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے۔ چھ ماہ کے دور

ان سیمنٹ کی مقامی کھپت 10 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 68 لاکھ ٹن جبکہ برآمدات تقریبا 3 فیصد کمی سے 29 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیچکرز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ترقیاتی کاموں میں

اضافے کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب ایرانی سیمنٹ کی افغانستان کی مارکیٹوں تک رسائی کے باعث پاکستانی سیمنٹ کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سیمنٹ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے۔ حکومت سیمنٹ سیکٹر پر

عائد ٹیکسوں میں کمی کرے تاکہ سیمنٹ قیمتوں میں کمی اور برآمدات مں اضافہ ممکن ہو۔

Share this article

Leave a comment