Saturday, 30 November 2024


چوتھی ہمدرد انٹرنیشنل کانفرنس

 

ایمز ٹی وی(کراچی/تعلیم) ’’طب یونانی ماضی ، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر9تا11جنوری بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینتہ الحکمہ، کراچی میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان، ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان،انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار یونانی میڈیسن، پاکستان ایسوسی ایشن فار ایسٹرن میڈیسن اور فیکلٹی اوف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ چوتھی ہمدرد انٹرنیشنل کانفرنس کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 9جنوری کوصبح ساڑھے نو بجے منعقد ہوگاجس کی صدارت ہمدرد فائونڈیشن پاکستان، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار یونانی میڈیسن کی صدر اور ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر محترمہ سعدیہ راشد کریں گی۔

کلیدی خطبہ معروف سائنسداں اور کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن دیں گے اورقائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد کے ڈپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے چیئرمین، پاکستان اکیڈمی اوف سائنسز کے جنرل سیکرٹری اور نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری خطاب کریں گے۔

کانفرنس کا اختتامی اجلاس 11 جنوری کو 2بجے دوپہر انعقاد پذیر ہوگا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد کانفرنس کا دوسرا سیشن ’’شہید حکیم محمد سعید شخصیت سے تحریک تک‘‘ کے موضوع پر 9جنوری، سالگرہ حکیم محمد سعید، پاکستان میں بچوں کا قومی دن کے حوالے سے منعقد ہوگا ۔

 

Share this article

Leave a comment