Thursday, 28 November 2024


شرجیل میمن پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ جبکہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ علیل ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس کیوجہ سے وہ عدالت پیش نہیں ہوسکے۔ نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی پی رہنما جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ہیں اس لئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

شرجیل میمن اور دیگر پر 5 ارب سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اب شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع نہیں کی ہے۔اس سے قبل ہائیکورٹ نے 26 دسمبر 2016 ءتک شرجیل میمن کو ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment