Thursday, 28 November 2024


چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے والا 17 سالہ مرکزی ملزم شعیب پیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ایمز ٹی وی ( لاہور) لاہور کے علاقے گرین ٹاون میں چھ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بعد قتل کرنے والا 17 سالہ مرکزی ملزم شعیب پیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیر کو ملزم شعیب کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پولیس وین میں ملزم شعیب نے مبینہ طور پرپولیس اہلکار سے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جنوری کو گرین ٹاؤن میں واقع ایک مسجد سے چھ سالہ معین کی برہنہ لاش ملی تھی جسے پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی ہراسگی ثابت ہونے پر پولیس نے مسجد کے موذن سمیت سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مسجد کے موذن کو مقامی پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاہم پولیس یا کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

Share this article

Leave a comment