Friday, 29 November 2024


کے الیکٹرک کا بڑا دعویٰ۔۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کے الیکٹر ک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کا 61فیصد سے زائد علاقہ لوڈ شیڈنگ سےمستثنیٰ ہے اور تمام صنعتی زونز کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ ادارے کے تمام اقدامات میں صارفین کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہر میں محفوظ اورباکفایت بجلی فراہم کرنے کے عزم کے تحت اپنے نیٹ ورک میں بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے ، اس کا واضح ثبوت ترسیل و تقسیم میں ہونے والے نقصانات کی شرح میں کمی ہے، جو 2009میں تقریباً36فیصد تھی اور 2016میں22فیصدسے بھی کم رہ گئی ہے۔ ادارے نے 2016میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے متعدد نقصان والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کی ہے۔

جن علاقوں میںدورانیہ کم کیا گیا ان میں لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد، اسحاق آباد اور بانٹوا نگر، گارڈن میں اسماعیلیہ پلاٹینم اور خوجہ جماعت خانہ ، محمود آباد اور گلشن اقبال میں شانتی نگر کا کچھ علاقہ اور فیڈرل بی ایریا بلاک 9، 15، 18اور 19کے کچھ علاقے شامل ہیں۔جبکہ بلوچ پاڑہ، پٹیل پاڑہ اور رنچھوڑ لائن میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں ترسیلی نظام بہتربنانے کے علاوہ آ ئی بی سی آن وہیلز(IBC on Wheels)کی سہولت اور نئے کنکشنز کے لیے فرنٹ ڈیسکس کے قیام جیسے اقدامات کے ذریعے صارفین کے لئے شفافیت اورسہولتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انفرااسٹرکچرکی مسلسل بہتری سے شہریوں کی خدمت کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔ہماری کم قیمت میٹر فراہم کرنے کی مہم اور کیمپس کے انعقاد کے ذریعے صارفین کو ون اسٹاپ شاپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ ہم سے رجوع کرکے فوری طور پر نئے کنکشن کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ساتھ کم قیمت میٹر بھی حاصل کرسکیں۔

 

Share this article

Leave a comment