Saturday, 30 November 2024


ہائیکورٹ کا سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پراظہار برہمی

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /لاہور) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کی بندش کے کیس میں پیش نہ ہونے پرلاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب پرسخت اظہار برہمی کیا۔

مبہم جواب دینے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ای سی کی پالیسیوں نے ملک کے مستقبل کو داﺅ پر لگا دیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ طالب علموں کے مستبقل سے کھیلنے کی بناءپر بی زیڈ یو لاہور کیمپس کو مستقل بند کرنا کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن کو طلب کر کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے بی زیڈ یو لاہور کیمپس کی منظوری کی اصل سمری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے لئے ایچ ای سی نے کوئی این او سی جاری نہیں کیا جس پرعدالت نے کہا کہ آپ کی باتوں سے لگتا ہے کہ آپ مٹی کے مادھو ہو،اگر خود کو بے اختیار سمجھتے ہو تو یہ عہدہ چھوڑ دو،اس معاملے میں سارا قصور ہی ہائر ایجو کیشن کمیشن کا ہے،اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس وسیع تر اختیارات ہیں،عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ ایچ ای سی کی قانون سازی میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کہاں سے آ گئیں۔

عدالت نے لاہور کیمپس کی آمدن،اخراجات اور زیر تعلیم تمام طالب علموں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،بی زیڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے عدالت کو بتایا کہ 2400طالب علموں کی انرولمنٹ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے،باقی رہ جانے والے طالبعلموں کی انرولمنٹ کا شیڈول اخبارات میں شائع ہو گا جبکہ 23جنوری سے کلاسوں کا شیڈول بھی اخبارات میں جاری کر دیا جائے گا۔...

 

Share this article

Leave a comment