Friday, 29 November 2024


لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل ارٹ سیکھیں۔

یہ بات اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، غم اور غصے کے ملے جلے لہجے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں اوراگر نہ بھی ہوتا تو ایسے قبیح فعل کی کبھی حمایت نہیں کرتا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کا بھی جواز دے رہے ہیں اور عجیب عجیب تاویلات پیش کرتے ہیں جیسے لڑکی نے چھوٹے کپڑے کیوں پہن رکھے تھے یا وہ اتنی رات کو بغیر گھر والوں کے کیوں باہر نکلی۔

 

Share this article

Leave a comment