Friday, 29 November 2024


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ سہیل احمد سمیت 36 کارکنان کا قاتل وزیراعلی کو سمجھتے ہیں۔ 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)لندن سے جاری اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سہیل احمد کو سرکاری اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اور جب اس کی لاش موچکو گوٹھ پھینکی جارہی تھی اس وقت قائم علی شاہ اسمبلی میں وزیراعلی ہاوٴس پر سوگواران کی آمد کو حملہ قرار دے رہے تھے،  وزیراعلیٰ سمیت سندھ کابینہ کے ارکان زمین پر خدا بن بیٹھے ہیں، سہیل احمد کے قتل پر وزیر اعلی اور کابینہ کے وزرا نے  ان سے تعزیت تک گوارا نہیں کی۔الطاف حسین نے کہا کہ ساری صورت حال پر ہم نے بہت صبر کیا لیکن صبر کی بھی حد ہوتی ہے، اب ہم ایم کیو ایم پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج  کریں گے،  اگر کسی ایجنسی کے اہلکار نے کسی قسم کا غیر قانونی اقدام کیا تو وہ اپنے کئے کا خود جوابدہ ہوگا۔

Share this article

Leave a comment